برطانوی پولیس کی تازہ رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایم آئی 5 نے آئرش رپبلیکن آرمی (IRA) کے ایک ڈبل ایجنٹ کو سنگین جرائم کرنے سے نہ روکا بلکہ اسے قانونی کارروائی سے بھی بچایا۔
تحقیقات کے مطابق “اسٹیک نائف” کوڈ نامی اس ایجنٹ نے شمالی آئرلینڈ کے پُرتشدد دور میں کم از کم 14 افراد کو قتل کیا تھا، جب کہ مجموعی طور پر اس تنازع میں 3 ہزار 500 افراد جان سے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی تلاش کے دوران ایم آئی 5 نے اس ایجنٹ کو چھٹیوں پر بھیج کر بچایا۔ یہ تفصیلات دس سالہ آپریشن کینووا کی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں، جو 160 صفحات پر مشتمل ہے۔

