عالمی ماحولیاتی انڈیکس کے مطابق لاہور 327 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ کراچی 282 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پنجاب ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے مطابق قصور کی فضا 348 اے کیو آئی تک پہنچ گئی ہے جو صوبے میں سب سے زیادہ آلودگی کی سطح ہے۔ گوجرانوالہ میں آلودگی 341 اور شیخوپورہ میں 278 ریکارڈ کی گئی۔
شدید دھند اور آلودگی کے باعث حدِّ نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم ون (پشاور تا برہان) اور ایم فائیو (ظاہر پیر تا شیر شاہ) کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

