معروف اداکار قیصر خان نظامانی نے ایک نجی پروگرام میں اپنی اہلیہ فضیلہ قاضی کے بارے میں ہلکی پھلکی شکایت کی کہ جب وہ شوٹنگ کے باعث گھر کا کھانا نہیں ملتا تو چھوٹی چھوٹی لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔
قیصر خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اچھا کھانا ملنا بند ہونے پر آدمی تھوڑا پریشان ہو جاتا ہے، جس پر میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ ازدواجی زندگی میں ایک دوسرے کو آسانی اور اسپیس دینا ضروری ہے، یا کھانے کو زیادہ بنا کر فریز کرنے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے تاکہ بعد میں استعمال کیا جا سکے۔

