آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے آئندہ دورۂ پاکستان سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، جو دورے کے انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال کا معائنہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لے گی جبکہ پی سی بی اور سیکیورٹی ادارے انہیں بریفنگ بھی دیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آنے والی ہے، جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز متوقع ہے، اور امکان ہے کہ تینوں میچز لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔

