اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں تعینات ریزرو فوجیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ امن معاہدے کے تحت مقرر کی گئی یلو لائن اب اسرائیل اور غزہ کے درمیان نئی سرحد سمجھی جائے گی۔
ان کے مطابق یہ لائن نہ صرف ایک نئی حد بندی ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے دفاعی حصار کا کام بھی کرتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں طے پایا تھا کہ اسرائیلی فورسز اس یلو لائن سے پیچھے ہٹ جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید علاقوں سے انخلا اور غزہ کے لیے ایک عبوری انتظامیہ کی تشکیل پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

