ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

اسرائیلی فورسز کا القدس میں انروا کے مرکزی دفتر پر دھاوا

فلسطینی شہر القدس میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی اُس وقت کی گئی جب جنرل اسمبلی نے حال ہی میں ادارے کے اختیارات بڑھانے کی قرارداد منظور کی تھی۔

چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے دفتر کے تمام مواصلاتی ذرائع منقطع کر دیے تاکہ کارروائی کی تفصیلات باہر نہ جا سکیں۔ بعد ازاں عمارت سے اقوام متحدہ کا جھنڈا اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی پرچم لگا دیا گیا۔

انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے، ادارے کے دفاتر کا احترام اور تحفظ یقینی بنانے کا پابند ہے۔