جدہ تاریخیہ کے ’باب النبط‘ علاقے میں ریڈ سی میوزیم کا افتتاح کیا گیا، جس میں نائب گورنر مکہ اور وزیر ثقافت نے شرکت کی۔ یہ میوزیم عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور ثقافت، فن اور تاریخی ورثے کی حفاظت پر مرکوز ہے۔
میوزیم میں سات بڑے ہال اور 23 ذیلی آڈیٹوریم شامل ہیں، جہاں ایک ہزار سے زائد قدیم آثار، جہاز رانی کے آلات، چینی دستکاری، مخطوطات اور عالمی فنکاروں کے فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ قدیم عمارت کی اصل ساخت کو برقرار رکھتے ہوئے میوزیم جدید انداز میں تعمیر کیا گیا ہے تاکہ وزیٹرز تاریخی ورثے اور ریڈ سی علاقے کی ثقافت سے قریب سے روشناس ہو سکیں۔

