معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے 100 روزہ وقفے کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو حالیہ مشکلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوئے کی ایپس کیس میں گرفتاری کے بعد وقت انتہائی کٹھن رہا، قانونی پیچیدگیوں، ذہنی دباؤ اور تنہائی نے ان کی صحت متاثر کی۔ ڈکی بھائی نے حراست میں تشدد اور سخت حالات کا ذکر بھی کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی کئی افواہیں بے بنیاد تھیں، اور خاموشی کی وجہ قانونی کارروائی کو متاثر نہ کرنا تھی۔ اب قانونی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ مواد بنانے اور نئے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

