ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے سفر اور سپلائی متاثر

پنجاب میں سخت ٹریفک قوانین اور بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس میں گڈز ٹرانسپورٹ بھی شامل ہوگئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بس اسٹینڈز اور انٹرا سٹی سروسز بند ہونے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اسکول وینز مالکان نے بھی احتجاج کا حصہ بن کر بچوں کے اسکول پہنچنے میں مشکلات پیدا کر دی ہیں، جبکہ ہڑتال کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نیازی کے مطابق صوبائی وزیر بلال اکبر سے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے اور اگلا مذاکراتی دور دوپہر 2 بجے ہوگا۔ پیشرفت تک ہڑتال جاری رہے گی۔