سعودی عرب میں سفر اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ’شمالی منزل‘ کے نام سے ایک کمیونٹی انیشیٹیو شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ ٹور ریاض سے شروع ہو کر حائل، العلا اور تبوک ریجن تک جاری رہے گا، جہاں ریتیلے اور چٹانی علاقے، ثقافتی آثار اور منفرد قدرتی مناظر دکھائے جائیں گے۔
انیشیٹیو نہ صرف سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی کو نمایاں کرے گا بلکہ ماحولیاتی اور ثقافتی آگاہی بڑھانے کے ساتھ پائیدار سیاحت کو بھی فروغ دے گا، تاکہ مملکت کی خوبصورتی کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے آئے۔

