اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے بعد صوبے میں جینڈر بیسڈ وائلنس کے کیسز سے نمٹنے کے نظام میں واضح بہتری رپورٹ کی جا رہی ہے۔

