یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو یورو ویژن 2026 میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے پر ووٹنگ نہیں کروائی گئی، جبکہ مقابلے پر بیرونی دباؤ روکنے کے لیے نئے قواعد بھی نافذ کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلووینیا نے اسرائیل کی شمولیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقابلے سے دستبرداری اختیار کر لی، ان کا مؤقف ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

