دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن (عید الا تحاد) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی مشترکہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں خطے کے مختلف رہنما، پارٹی کے کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا اور بعد ازاں مقررین نے پاک-امارات تعلقات، خطے کی سیاسی صورتحال اور پیپلز پارٹی کے تاریخی سفر پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے شہداء اور معروف رہنماؤں کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں بھی کیں۔ آخر میں دونوں مواقع کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

