امریکی صدر ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ایچ ون بی ویزا پالیسی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق امریکی سفارتخانے درخواست گزاروں اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والوں کے ریزیومے اور LinkedIn پروفائلز کی تفصیل سے جانچ کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام مشنز کو نوٹس جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سنسرشپ جیسے معاملات میں ملوث افراد ویزا کے لیے نااہل قرار پائیں گے۔
ایچ ون بی ویزا امریکی ٹیک کمپنیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں، جو بڑی تعداد میں بھارت، چین اور دیگر ممالک سے ہائی اسکلڈ ورکرز بھرتی کرتی ہیں۔

