ریاض کے قومی میوزیم میں خلیج عرب کی آٹھویں مشترکہ آثارِ قدیمہ کی نمائش شروع ہو گئی ہے، جو 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔
نمائش ’تہذیبی اتحاد اور ثقافتی تنوع‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی ہے اور اس میں پتھر کے ہتھیار، مٹی کے برتن، قدیم تحریریں، آرٹ، فن تعمیر اور جیولری جیسی نوادرات پیش کی جائیں گی۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے تاریخی مناظر اور روزانہ پروگرامز بھی دکھائے جائیں گے تاکہ آنے والے جزیرہ نمائے عرب کی تہذیبی اور ثقافتی ترقی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

