پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت فرحان یوسف کریں گے اور سرفراز احمد مینیجر و مینٹور کے طور پر شامل ہیں۔ اسکواڈ میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں ہوگا، جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف کھیلے گا، بھارت کے خلاف اہم میچ 14 دسمبر کو اور گروپ کا آخری میچ 16 دسمبر کو شیڈول ہے۔ سیمی فائنل 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔
سپورٹ اسٹاف میں شاہد انور (ہیڈ کوچ و بیٹنگ)، راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللّٰہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) شامل ہیں۔

