ذات صلة

جمع

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کی حالت نازک، اسپتال منتقل

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو شدید علالت کے...

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہو سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی...

ایران کا مطالبہ: امریکا اعتماد بحال کرے تو مذاکرات ممکن ہیں، عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سے تعلقات میں اعتماد کی بحالی کے لیے واشنگٹن کو سفارتی عمل دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔ انہوں نے جاپانی وزیرِ خارجہ سے فون پر گفتگو میں واضح کیا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار تھا اور 2015 کے ایٹمی معاہدے کے متبادل پر پانچ دور ہو بھی چکے تھے، مگر امریکی و اسرائیلی حملوں نے صورتحال بدل دی۔

عراقچی نے بتایا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران کے جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ میزائل نظام کو بھی معاہدے میں شامل کرنا چاہتے تھے، جسے ایران پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی نئے عہدے پر فائز ہونے پر انہوں نے جاپانی وزیرِ خارجہ کو مبارکباد بھی دی۔