پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’واریئر IX‘ یکم دسمبر 2025 سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس افتتاحی تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر، پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف سمیت دونوں ممالک کے سینئر عسکری افسران شریک ہوئے۔
یہ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، جدید جنگی مہارتوں کا تبادلہ کرنے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’واریئر IX‘ پاکستان اور چین کے درمیان ہر سال ہونے والی مشترکہ مشقوں کا نواں مرحلہ ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط دفاعی تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔

