سعودی عرب کے صنعتی شعبے نے وژن 2030 کے بعد غیرمعمولی ترقی دیکھی ہے۔ وزیر صنعت بندر الخریف کے مطابق صنعتی اداروں کی تعداد 2016 میں 7,200 سے بڑھ کر 2025 میں 12,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ کل سرمایہ کاری 1.2 ٹریلین ریال سے زیادہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے ریاض میں ‘صنعتی تبدیلی نمائش’ کے دوران کہا کہ سعودی عرب کی میزبانی عالمی صنعتی منظرنامے میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور صنعتی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

