ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر یعنی ہیٹ ویوز دل اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں پر کیے گئے مطالعے کے مطابق پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کو شدید گرمی میں موت کا خطرہ 44 فیصد بڑھ جاتا ہے، جبکہ خوشحال علاقوں میں یہ خطرہ 12 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ دل یا میٹابولک بیماریوں کے شکار سابق فوجیوں میں شدید گرمی کے دنوں میں اموات 10 سے 14 فیصد اضافی ریکارڈ کی گئیں۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ذیابیطس اور دل کے مریض گرمی کی شدت میں خود کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کریں اور مستقبل میں ہیٹ سے بچاؤ کے لیے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

