لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درخت کاٹنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ایچ اے سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست اظہر صدیق کی جانب سے اسموگ سے متعلق کیس میں جمع کروائی گئی تھی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت گرایا گیا تھا۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ درختوں کی کٹائی کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

