لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد سڑک کنارے موجود تھے، جن میں سے ایک نے گاڑی قریب آتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک شہید، متعدد زخمی

