لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف درخواست سننے سے معذرت کرلی۔ بینچ نے کیس کی فائل مزید کارروائی کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
جسٹس سلطان تنویر نے بتایا کہ وہ اس معاملے سے ملتی جلتی درخواست پہلے بھی سن چکے ہیں، اس لیے کیس نہیں سن سکتے۔ اس سے قبل بھی تین بینچز سماعت سے انکار کر چکے ہیں۔
حسان نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کی گرفتاری کے بعد انہیں سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور پولیس نے غیرقانونی طور پر انہیں ملٹری حکام کے حوالے کیا۔ درخواست میں ملٹری کسٹڈی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے اور عدالت میں پیش کیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

