راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کی ہدایت دے دی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اسپتال کے اکاؤنٹس بند کرنے کی کوئی تحریری درخواست نہیں دی گئی تھی اور غلطی سے یہ اکاؤنٹس بھی بلاک ہوگئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں اداروں کے اکاؤنٹس فوری بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

