قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ میچ کے بعد شائقین سے مل رہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان لڑکی نے ان سے سیلفی کی درخواست کی، لیکن نسیم شاہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ گھر جا کر والد کی ڈانٹ پڑے گی۔ ان کا یہ سادہ اور معصومانہ جواب سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنس پڑے۔

