اداکارہ اور ماڈل نوشین شاہ نے ایک پوڈکاسٹ میں پہلی بار بتایا کہ انہوں نے حجاب کیوں چھوڑا اور ان کا روحانی سفر کیسے بدلا۔ نوشین شاہ کے مطابق ایک خواب نے انہیں چار ماہ تک باقاعدگی سے اسکارف کرنے پر مجبور کیا، لیکن وقت کے ساتھ انہیں لگا کہ وہ دو الگ زندگیاں گزار رہی ہیں—کام پر ماڈرن اور گھر پر اسکارف میں۔ اسی دباؤ کے باعث انہوں نے حجاب ترک کرنے کا فیصلہ کیا اور اللّٰہ سے معافی بھی مانگی۔
انہوں نے بتایا کہ دعا نے انہیں نماز کی طرف لایا اور اب وہ باقاعدگی سے نماز ادا کرتی ہیں، جسے وہ اپنی زندگی میں نظم اور بہتری کی بڑی وجہ سمجھتی ہیں۔ نوشین شاہ کے مطابق آج بھی ان کے لیے ایمان اور روحانی تعلق سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

