اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں 7.14 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے ریٹ کے مطابق سوئی ناردرن کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے جبکہ سوئی سدرن کی قیمت 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس بار قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ہے، حالانکہ اس سے قبل اوگرا نے اوسط 8 فیصد کمی کا دعویٰ کیا تھا۔

