کراچی میں ایس آئی یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں مرکزی ملزم بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے اہم شواہد ملے ہیں۔ یہ گروہ ایک کار شوروم اور ماربل فیکٹری کے مالک سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بین الاقوامی نمبر سے کال کرکے دھمکیاں دیں اور فیکٹری کے مالک کو ایک پارسل میں دو گولیاں بھی بھجوائیں۔

