سندھ پولیس نے کراچی میں ای چالان کے بعد اب نوپارکنگ خلاف ورزیوں پر بھی خودکار انداز میں جرمانے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس مقصد کے لیے جدید کیمروں سے لیس ’روبوٹ کاریں‘ تیار کی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ کاریں صدر اور طارق روڈ پر 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گشت کریں گی اور نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے خودکار ای چالان جاری کریں گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پولیس ای چالان جرمانوں کی اونچی رقم کم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، کیونکہ کراچی میں ٹریفک جرمانوں کی بلند شرح پر شہریوں کی جانب سے شدید اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

