ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہو سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی...

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

برطانیہ میں مستقل رہائش کے قوانین سخت—قیام کی شرط 10 سال کر دی گئی

برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اعلان کیا ہے کہ مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے قیام کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کی جا رہی ہے۔ یہ نئی پابندی 2021 کے بعد آنے والے تقریباً 20 لاکھ افراد پر بھی لاگو ہوگی۔

وزیر داخلہ کے مطابق مستقل رہائش کے امیدواروں کا کریمنل ریکارڈ صاف ہونا چاہیے، کوئی قرض نہیں ہونا چاہیے اور انہیں اے لیول کے معیار کی انگریزی بولنی آنی چاہیے۔

این ایچ ایس میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور نرسیں بدستور 5 سال بعد ہی اہل ہوں گے، جب کہ ہنرمند افراد، زیادہ آمدنی والے اور انٹرپینیورز صرف 3 سال میں درخواست دے سکیں گے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کو بھی 3 سال انتظار کرنا پڑے گا۔

شبانہ محمود نے کہا کہ برطانیہ میں ہمیشہ کے لیے رہنا کوئی حق نہیں بلکہ ایک استحقاق ہے جو محنت سے حاصل ہوتا ہے۔