پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا ہے، جس سے چینی کی قیمت میں 10 روپے تک کمی متوقع ہے۔ کین کمشنر کے مطابق ملز مالکان نے سیزن شروع کرنے میں تاخیر کی، اس لیے ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ مزید سخت کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرشنگ شروع ہونے سے چینی کی بلیک مارکیٹنگ اور مصنوعی قلت کے مسائل میں کمی آئے گی۔ قبل ازیں کین کمشنر نے مقررہ وقت پر کرشنگ نہ کرنے والی ملز کے خلاف ایکشن کا اعلان بھی کیا تھا۔
ادھر کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ کا الزام ہے کہ ملز جان بوجھ کر دیر سے کرشنگ شروع کرتی ہیں تاکہ کسانوں سے سستا گنا خرید سکیں۔

