ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

کرم میں بڑی کارروائی: سیکیورٹی فورسز نے 23 دہشت گرد مار گرائے

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو الگ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز میں فورسز نے دہشت گردوں کی پوزیشنز کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پہلی کارروائی میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 12 جبکہ دوسری کارروائی میں مزید 11 دہشت گرد مارے گئے۔

فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور ملک کو بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے پاک کرنے تک انسدادِ دہشت گردی کی کوششیں جاری رہیں گی۔