جنوبی لبنان کے شہر صیدون میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 13 افراد جان سے گئے، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ لبنانی وزارتِ صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
حماس کے مطابق حملہ ایک اوپن اسپورٹس گراؤنڈ پر کیا گیا جو پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال تھا۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت لبنان کے اندر کم از کم پانچ مقامات پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔
