امریکا اور سعودی عرب نے سول نیوکلیئر تعاون کے اہم معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دی ہے، جس میں ایف 35 طیارے اور تقریباً 300 ٹینک شامل ہیں۔
دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتیں بھی سائن کی ہیں۔ یہ تمام ڈیلز اُس پالیسی کا حصہ ہیں جس کے ذریعے امریکا اپنی سپلائی چین کو مضبوط اور عالمی سطح پر توانائی و معدنیات کے حصول کو مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔
اسی دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکا میں سرمایہ کاری کو ایک کھرب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
