سعودی عرب کا تبوک ریجن اپنی حیرت انگیز قدرتی بناوٹوں کے باعث مشہور ہے، جہاں ایک چٹان ہزاروں سال کی ارضیاتی تبدیلیوں سے ایسی شکل اختیار کرچکی ہے کہ دیکھنے والوں کو یہ ایک بڑے ستون پر رکھی ہوئی میز محسوس ہوتی ہے۔ ہوا اور موسم کے مسلسل اثرات نے اسے منفرد قدرتی فن پارے میں بدل دیا ہے۔
یہ حیرت انگیز چٹانی ساخت سیاحوں کے لیے خصوصی کشش رکھتی ہے، جو اسے مختلف زاویوں سے دیکھ کر تصاویر بناتے اور فطرت کے اس نایاب نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

