برطانیہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث محکمۂ موسمیات نے پورے ملک میں برف باری کی زرد وارننگ جاری کر دی ہے۔ یہ وارننگ پیر کی شام سے جمعے تک نافذ رہے گی اور بالائی علاقوں میں رات کے وقت زیادہ برف پڑنے کا امکان ہے۔
شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ایمبر کولڈ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو ہیلتھ الرٹ نافذ ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر مقامی کونسلز نے خصوصی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔
ہائی ویز اتھارٹی نے شہریوں، خصوصاً ڈرائیوروں کو تاکید کی ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں۔
