ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

پاکستان کا سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعلان

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے غزہ میں جاری خونریزی رکنے میں مدد ملی ہے، اسی لیے پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اصل ہدف غزہ میں معصوم جانوں کے قتلِ عام کو روکنا اور اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔

سلامتی کونسل میں منظور کی گئی اس قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومت کے قیام جیسے نکات شامل ہیں۔