ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

حماس کا غزہ قرارداد پر اعتراض—اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

حماس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی گئی غزہ سے متعلق قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور مطالبات پوری طرح تسلیم نہیں کرتی۔ حماس کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی فورس کی غزہ میں تعیناتی دراصل غیر ضروری مداخلت ہے جو علاقے کی خودمختاری کو متاثر کرے گی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مسلح اور سیاسی ہر قسم کی مزاحمت ان کا حق ہے، اور وہ ہتھیار ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

سلامتی کونسل کی منظور شدہ اس قرارداد کی حمایت میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں غزہ میں عبوری حکومت، بین الاقوامی استحکام فورس کی موجودگی اور امدادی راہداریوں کی نگرانی جیسے نکات شامل ہیں۔ یہ فورس مسلم ممالک بشمول انڈونیشیا اور آذربائیجان کے اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔

منصوبے کے تحت اسرائیل بتدریج غزہ سے فوجی انخلا کرے گا جبکہ تربیت یافتہ فلسطینی پولیس سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔