ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

سعودی عرب، امریکی شہریوں کے لیے ’دوسرا گھر‘ بنتا جا رہا ہے

سعودی وژن 2030 کے تحت تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں، خصوصاً امریکی شہریوں کو یہ احساس دلایا ہے کہ وہ گھر سے دور بھی اپنے ہی جیسے ماحول میں رہ رہے ہیں۔ گرمجوشی، مہمان نوازی، محفوظ زندگی اور بہترین معاشی مواقع امریکی باشندوں کو سعودی عرب کی طرف مزید مائل کر رہے ہیں۔

ریڈ سی گلوبل کے سی ای او جان پیگانو، جنہیں حال ہی میں سعودی شہریت ملی ہے، کہتے ہیں کہ آٹھ سالہ قیام کے دوران انہوں نے سعودی معاشرے کو بے حد قریب سے محسوس کیا اور شہریت ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عوام کی محبت اور حمایت نے انہیں یہاں اپنا سا احساس دیا ہے۔

ریاض میں رہنے والی امریکی شہری اور ڈی کیو لیونگ میگزین کی شریک بانی ماریہ کومیٹی کے مطابق وژن 2030 کی بدولت سعودی معاشرہ مستقبل کی جانب متحد ہو کر بڑھ رہا ہے، اور اس کا حصہ بننا ان کے لیے قابلِ فخر ہے۔

سعودی عرب سیاحت اور ایوی ایشن کے شعبوں میں بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز نے اٹلانٹا سے ریاض کے لیے براہ راست پرواز کا اعلان کیا ہے، جس سے امریکی مسافروں کی تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈیلٹا کے سی ای او نے کہا کہ امریکی سعودی عرب آنے کے لیے پُرجوش ہیں کیونکہ یہاں انہیں ترقی، مواقع اور شہریوں کی گرمجوشی متاثر کرتی ہے۔