پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے ایک بار پھر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اپنے اراکین اسمبلی کو فوری طور پر مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور قرارداد پر مطلوبہ دستخط بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
نئے قائدِ ایوان کا نام ووٹنگ سے قبل تحریر کیا جائے گا، جبکہ پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن بھی اس معاملے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے پر آمادہ ہے اور تحریک آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
آئینی ترمیم کے باعث تحریک کو کچھ عرصہ تاخیر کا سامنا رہا، تاہم اب پیپلز پارٹی کو ایوان میں 36 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ ہے، جبکہ کامیابی کے لیے 27 ووٹ کافی ہیں۔
