بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے کرکٹر شبمن گل سے خاندانی رشتے سے متعلق افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آپس میں کوئی رشتہ نہیں۔
شہناز گل کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا خاندانی نام ایک ضرور ہے، مگر ہم رشتہ دار نہیں، شاید ہم ایک ہی علاقے، امرتسر سے ہیں۔‘‘ انہوں نے شبمن کو ایک باصلاحیت کرکٹر اور اچھا انسان بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ دونوں کے ایک ہی شہر سے تعلق رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے رشتے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

