کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارتوں میں کی گئی، جہاں شناختی کوائف کی جانچ کے دوران کئی افراد مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کر سکے۔
ترجمان سچل پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن غیر قانونی مقیم افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کے لیے کیا گیا، جس کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے۔

