کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان، حسیب اور نوید، کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم حسیب کے خلاف لانڈھی، کورنگی اور کھوکھراپار تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دونوں ملزمان کو واردات کے دوران واضح طور پر دیکھا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور مسروقہ سامان برآمد کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

