امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے مار گرائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اخبارات نے غلط خبریں شائع کیں، مگر اصل تعداد 8 تھی، اور یہ جنگ ٹیرف پالیسی کے ذریعے روکی گئی۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بائیں بازو کے رہنما کے منتخب ہونے سے امریکا کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم انہیں کچھ مدد ضرور فراہم کریں گے۔
