پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا نیا مرحلہ آج استنبول میں ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بات چیت تبھی ہوتی ہے جب پیش رفت کا امکان ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے — افغان سرزمین سے حملے بند کیے جائیں، امید ہے طالبان امن کے قیام کے لیے دانش مندی دکھائیں گے۔
وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اگر خلاف ورزیاں جاری رہیں تو پاکستان بھی اسی انداز میں جواب دے گا۔
گزشتہ مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوئے تھے، جو دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بے نتیجہ رہے۔

