کراچی کا فضائی معیار آج خطرناک حد تک خراب ریکارڈ کیا گیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں آلودگی کی سطح 164 پرٹیکیولیٹ میٹر تک جا پہنچی، جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
ماہرین کے مطابق 151 سے 200 کی سطح والا فضائی معیار انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، جب کہ 200 سے زائد سطح کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

