ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، حماس نے اسرائیلی قیدی کی لاش واپس کردی

غزہ میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی خوراک اور امدادی سامان کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ امدادی رسد کو بلا تعطل غزہ تک پہنچنے دیا جائے، کیونکہ ہزاروں فلسطینی خیموں میں بھوک اور بدحالی کا شکار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ایک اسرائیلی قیدی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دی ہے، تاہم مزید چھ لاشیں اب بھی غزہ میں موجود ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کی واپسی تک وہ انسانی امداد کی آزادانہ ترسیل کے وعدے پر عمل نہیں کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں مزید تین فلسطینی شہید ہوئے۔ حماس کا مؤقف ہے کہ ملبے میں لاشوں کی تلاش مشکل ہے کیونکہ اسرائیل تباہ شدہ علاقوں میں بھاری مشینری کے داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق جنگ بندی کے بعد امدادی ٹرکوں کی آمد میں معمولی اضافہ ہوا ہے، مگر اب بھی یہ ضرورت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔