ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

زاہد احمد نے متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے غلط فہمی دور کردی

اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے حالیہ متنازع بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوڈکاسٹ کے دوران ان کا اشارہ ڈیجیٹل کریئیٹرز نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے بانیوں کی جانب تھا، مگر الفاظ نامناسب تھے جس پر انہیں افسوس ہے۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ جنت یا جہنم کا فیصلہ صرف اللّٰہ کا حق ہے، اور وہ نہیں چاہتے کہ نوجوانوں تک ان کی بات سے غلط پیغام جائے۔

اداکار کی وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین کی ملی جلی رائے سامنے آئی — کچھ نے ان کی عاجزی کو سراہا جبکہ دیگر نے مؤقف کی تبدیلی پر طنز کیا۔