ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

رانا ثناء اللّٰہ: آئینی ترامیم پر بات چیت جاری، 27ویں ترمیم کی فوری کوئی تجویز نہیں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لانے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں، البتہ آئین میں بہتری کے لیے گفتگو جاری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین ایک مقدس دستاویز ضرور ہے مگر وقت کے ساتھ ترامیم ضروری ہوتی ہیں۔ پاکستان میں اب تک 26 ترامیم ہوچکی ہیں، اور اگر پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت متفق ہو تو مزید ترمیم ممکن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) کو 18ویں ترمیم پر کوئی اعتراض نہیں، البتہ وسائل کی منصفانہ تقسیم پر نظرثانی کی گنجائش ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کے قیام پر تمام جماعتیں متفق ہیں، تاہم اپوزیشن نے اسے “آئینی بینچ” میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی، جس پر اتفاق ہوا لیکن بعد میں پی ٹی آئی پیچھے ہٹ گئی۔