اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے جانب سے لگائے گئے الزامات کو جھوٹا اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
نعیم حنیف نے صبا قمر کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے، جن پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت ردِعمل ظاہر کیا۔
صبا قمر کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے اقدام کو حوصلہ مند اور درست فیصلہ قرار دیا ہے۔
